جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

دبئی: تیسرے سال بھی دنیا کا دوسرا بہترین سیاحتی مقام

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی مسلسل تیسرے سال دنیا کے دوسرے بہترین سیاحتی مقام ہونے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، جبکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی اگر بات کی جائے تو دبئی سرفہرست ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی ادارے یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے 2023 کے دوران دنیا کے 100 بہترین سیاحتی مقامات سے متعلق جائزے میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ’رواں سال کے دوران دبئی دنیا کا دوسرا پسندیدہ ترین سیاحتی مقام رہا ہے‘۔

یورو مانیٹر انٹرنیشنل کے مطابق ’100 مقبول ترین سیاحتی مقامات کی فہرست 55 بنیادوں پر تیار کی گئی ہے‘۔

2019 کے مقابلے میں دبئی کیلیے پروازوں کی تعداد کہیں زیادہ رہی۔ کورونا وبا سے قبل جتنی تعداد میں دبئی پروازیں آتی جاتی رہی ہیں ان کی تعداد سالِ رواں کے دوران کورونا سے پہلے کی پروازوں کی تعداد سے زیادہ رہی۔

یورو مانیٹر انٹرنیشنل کے مطابق دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں 2023 کے دوران پیرس پہلے، میڈرڈ تیسرے، ایمسٹرڈیم چوتھے اور برلن پانچویں نمبر پر براجمان رہا ہے۔

دوسری جانب دبئی میں موجود پراویڈنٹ اسٹیٹ کمپنی نے ’کوموریڈینسز پینٹ ہاؤس کو 500 ملین درہم میں فروخت کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ پینٹ ہاؤس نخیل ریئل اسٹیٹ کی ملکیت تھا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں غیر منقولہ جائیدادوں کا ریکارڈ بتا رہا ہے کہ نخلہ جمیرا کے مرکز میں واقع پینٹ ہاؤس دبئی کا مہنگا ترین پروجیکٹ تسلیم کیا گیا ہے۔

اسے لندن کے ون ہائیڈ پارک میں واقع پینٹ ہاؤس کے بعد دبئی کا سب سے مہنگا اور دنیا کا تیسرا بڑا مہنگا پینٹ ہاؤس تسلیم کیا گیا ہے۔

دبئی کا مہنگائی ترین پینٹ ہاؤس 21949 مربع فٹ کے پلاٹ پر بنا ہوا ہے۔ یہ پانچ بیڈ رومز پر مشتمل ہے۔ جدید ترین جمالیاتی ڈیزائن سے آراستہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں