ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

شادی سے انکار پر خاتون نے عاشق پر تیزاب پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے بہار کے ضلع ویشالی میں ایک 24 سالہ خاتون نے ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا، جس کے باعث اس کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، حملے کی وجہ یہ تھی کہ مرد نے خاتون سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ خاتون کی مدد کرنے والے ایک اور ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس شخص نے اس سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد اس نے اس کا چہرہ بگاڑنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ 22 سالہ دھرمیندر کمار جو ٹیکسی ڈرائیور ہے، حاجی پور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ متاثرہ اور ملزمہ خاتون، 24 سالہ سریتا کماری دونوں پڑوسی ہیں اور گزشتہ پانچ ماہ سے ایک دوسرے سے تعلق میں تھے۔

دھرمیندر کو خاتون کا فون آیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ اس سے ملنا چاہتی ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ خاتون سے اس کے گھر پر ملنے کے بعد جانے والا تھا۔

اس پر خاتون اور ایک نامعلوم شخص نے اس کے چہرے پر تیزاب سے حملہ کیا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس کا جاننے والا ہے اور فی الحال مفرور ہے۔

واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے متاثرہ شخص کی چیخ و پکار سن کر اسے اسپتال پہنچایا۔

ایس پی نے کہا کہ خاتون کو منگل کی دوپہر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب دھرمیندر نے حاجی پور کے نجی ہسپتال میں پولیس کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ اس کی آنکھیں اور چہرا شدید جھلس گیا ہے۔

متاثرہ نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ ماہ سے خاتون سے رابطے میں تھا، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خاتون، جو تین بچوں کی ماں ہے، کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرچکی تھی۔

عاشق نے گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کی تصویر واٹس ایپ پر لگا دی

پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے اعتراف کیا کہ دھرمیندر اس سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ ایس پی نے بتایا کہ اس کے گھر والوں نے اس کی شادی دوسری عورت سے طے کر دی، جس کے بعد اس نے اس کا چہرہ خراب کرنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں