جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کامیڈی سیریز بروکلین 99 کے اسٹار اداکار انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی سپر ہٹ کامیڈی سیریز بروکلین نائن نائن میں کیپٹن ریمن ہولٹ کا کردار ادا کرنے والے اداکار آندرے براوور 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اداکار آندرے براوور گزشتہ دنوں سے بیمار تھے تاہم مختصر علالت کے بعد اچانک انتقال کرگئے، آندرے براوور نے کئی امریکی ڈراموں میں کام کیا لیکن ان کی وجہ شہرت ڈرامہ ‘ہومیسائیڈ: لائف آن دی اسٹریٹ’ میں جاسوس کا کردار ‘فرینک پیمبلٹن’ اور 1998 میں بروکلین نائن نائن میں کیپٹن ریمن ہولٹ کا کردار بنا۔

ہٹ کامیڈی بروکلین نائن نائن میں ڈیڈ پین کیپٹن ریمنڈ ہولٹ کی وجہ سے سب سے زیادہ مشہور ہیں، اداکار کو کامیڈی سیریز میں بہترین سپورٹنگ اداکار کے لیے دو کریٹکس چوائس ایوارڈز ملے، اس سیریز میں ان کے کرادار کو خوب سراہا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chelsea Peretti (@chelsanity)

- Advertisement -

پولیس کامیڈی سیریز بروکلین نائن نائن کے ساتھی اداکاروں نے کیپٹن ریمن ہولٹ کو خراج عقیدت پیش کیا، اداکار  ٹیری کریو نے لکھا کہ ’یقین نہیں آتا کہ آپ اتنی جلدی چلے گئے، مجھے آپ کو جاننے، آپ کے ساتھ ہنسنے، آپ کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Terry Crews (@terrycrews)

اداکار جو لو ٹرگلیو، جنہوں نے بروکلین نائن نائن میں چارلس بوئل کا کردار ادا کیا، نے اپنے ساتھی اداکار آندرے براؤگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آندرے کے بارے میں بہت سی شاندار کہانیاں سنائی جائیں گی لیکن فی الحال، میری ساری محبت ان کی اہلیہ ایمی اور اس کی تین بیٹیوںکے لیے ہے جن سے وہ بہت پیار کرتا تھا، وہ اکثر اپنے بیٹوں کے بارے میں بات کرتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dirk Blocker (@dirkblocker)

ڈرک بلاکر، جنہوں نے اس سیریز میں جاسوس مائیکل ہچکاک کا کردار ادا کیا، نے اپنے ساتھی اداکار کے لیے لکھا کہ ’انتہائی ذہین، غیر معمولی مہربان، اور غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک کے لیے میرے پاس پیش کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Joel McKinnon Miller (@joelmckmiller)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں