کراچی: مالی بحران کے باعث پی آئی اے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ادا نہیں کی جاسکیں، جس سے دس ہزار سے زائد ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا اور فنڈز نہ ہونے سے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے ہیں۔
ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ادا نہیں کی جاسکیں، تنخواہیں نہ ملنے سے دس ہزار سے زائد ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
- Advertisement -
پی آئی اے حکام کو ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں تین ارب دینا مشکل ہو گیا، لاہور ،کراچی ،اسلام آباد سمیت ملک دیگر اسٹیشن پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث افسران، پائلٹس، کریو، ائیرہوسٹس، ٹیکنیکل اسٹاف، گراونڈ اسٹاف اور ڈیلی ویجز کے ملازمین پریشان ہیں۔