جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں 10 لاکھ نئی ملازمتیں ۔۔۔

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ’ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کے دوران سعودی عرب روزگار کے بھرپور مواقع فراہم کرے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا لیبر مارکیٹ کی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہنا تھا کہ’سعودی عرب ایکسپو 2030 کے موقع پرایک ہزار ہوٹل کمرے مہیا کرے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب 2019 میں سیاحت کی قومی حکمت عملی متعارف کراچکا ہے، اس کے تحت سیاحت سے قومی پیداوار میں تین سے دس فیصد تک اضافہ ہو گا۔ 2030 تک دس لاکھ اضافی اسامیاں پیدا کرنا ہوں گی۔

- Advertisement -

احمدالخطیب کا کہنا تھا کہ عالمی آبادی 2030 تک 8.5 ارب تک پہنچ جائے گی، بیشتر خدمات کو ڈیجیٹل کررہے ہیں، ان میں لیبر مارکیٹ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ’سیاحت کا شعبہ بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کا دس فیصد ہے۔ اس مارکیٹ سے 2019 میں 330 ملین افراد کو روزگار مل رہا تھا۔

ہوٹلوں اور فضائی کمپنیوں پر کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ برا اثر پڑا، جس کے باعث 60 ملین افراد بیروزگار ہوئے، اب اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی ادارے سیاحت اور سیاحتی کونسل کے مطابق کورونا سے پہلے کا دور پلٹ آیا ہے جو اچھی بات ہے۔

سعودی عرب میں کرایہ داروں کے لیے نئی آسان سہولت متعارف کرادی گئی

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کا عالمی شعبہ لیبر مارکیٹ کے دس فیصد افراد کو ملازمت دے رہا ہے۔ مستقبل میں اس کے بڑھنے کے امکانات روشن ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں