کراچی: سی ٹی ڈی سندھ پولیس نے کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین کو اڑانے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین کو اڑانے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم سے وابستہ سلیپر سیل کے 2 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ملزمان افغانستان سے عسکری اور بم بنانے کی تربیت حاصل کر چکے ہیں، ملزمان کا اندرون سندھ سے فروٹ کے تاجر کو اغوا کر کے کے پی لے جانے کا منصوبہ تھا۔
- Advertisement -
سی ٹی ڈی انچارج خرم وارث نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین اڑانے کا منصوبہ بنا لیا تھا، اشرف عرف اچھو اور ذیشان حمید سے دھمکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان فرقہ وارانہ کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں۔