ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شیر افضل مروت کو حراست میں لے لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی نے نائب صدر شیر افضل مروت کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے نائب صدر شیر افضل مروت کو جی پی او چوک سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ شیرافضل مروت کو لاہورہائیکورٹ کے باہر سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا اور تھانہ مزنگ منتقل کیا ہے۔

یاد رہے 8 دسمبر کو پی ٹی آئی کےنائب صدر شیر افضل مروت ساتھیوں کے ہمراہ باجوڑ جارہے تھے کہ راستے میں پولیس کی بھاری نفری نے ان کی گاڑی کو روکا اور گرفتار کرکے نامعلوم مقام کی طرف منتقل کردیا تھا۔

بعد ازاں نصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر عدیل بٹ نے نائب صدر شیر افضل مروت کی رہائی کی تصدیق کی تھی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں