بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

عافیہ کی جان خطرے میں ہے، اس کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے، بہن فوزیہ صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکا میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ عافیہ کی جان خطرےمیں ہے،اس کےجسم پرپہلے سے زیادہ زخم تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی وطن واپس پہنچ گئیں، ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں فوزیہ صدیقی نے کہا اس بار کا ٹرپ پہلے سے دردناک تھا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک دن انتظامیہ کو ملاقات کے کمرے کی چابی نہ ملنے سے ضائع ہوگیا اور دوسرے دن ملاقات کے لیے آٹھ گھنٹے کے دورانیے میں سے صرف تین گھنٹے ہی ملے، یہ دورہ پاکستانی سفارتخانے کےذریعےتھااس نےمعاملہ کیوں نہیں اٹھایا۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید بتایا کہ عافیہ کی جان خطرے میں ہے، اس کےجسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے۔

یاد رہے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے انکی بہن فوزیہ صدیقی کی رواں سال دوسری ملاقات کروائی گئی تھی، دونوں بہنوں کی ملاقات تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات کے بعد ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ جیل میں قید عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے زیادہ خراب محسوس ہوئی، ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں