اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کمی کی گئی جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37 روپے سے 48 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی۔
ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 482 روپے اور کوکنگ آئل 470 سے 422 روپے فی لیٹر میئں دستیاب ہے، دوسرا برانڈڈ کوکنگ آئل 518 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔
اس سے قبل یکم نومبر کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل 7 روپے سستا کیا گیا تھا۔ گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے جبکہ کوکنگ آئل بھی فی لیٹر 7 روپے سستا کر دیا گیا تھا۔
7 نومبر کو پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اکتوبر کے مہینے میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 512.60 روپے ریکارڈ کی گئی تھی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.40 فیصد کم تھی۔