جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

جنوبی افریقہ سے شکست، بھارتی شائقین نے ارشدیپ سنگھ پر میمز بنادیں

اشتہار

حیرت انگیز

دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد بھارتی شائقین نے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر دلچسپ میمز بنادیں۔

جنوبی افریقہ نے گزشتہ روز بھارت کو دوسرے ٹی 20 میں  5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں 180 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کو 15 اوورز میں 152 رنز کا ہدف ملا جو پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

- Advertisement -

ریزا ہینڈرکس نے 27 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایڈن مرکرام نے 17 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

رنکو سنگھ کی 68 اور کپتان سوریا کمار یادو کی 56 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔ تبریز شمسی کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تاہم بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے دو اوور میں 31 رنز دیے اور ان کا اکانومی ریٹ 16 رنز اوور رہا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ارشدیپ سنگھ کی بولنگ پر تنقید کی جارہی ہے اور اس پر دلچسپ میمز بنا کر شیئر کی جارہی ہیں۔

آئیے میمز پر نظر ڈالتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں