منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

’ملک سے باہر نئی گیند سے بیٹنگ مشکل ہوتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ ملک سے باہر سیریز میں  نئی گیند کے ساتھ اسٹارٹ مشکل ہوتا ہے۔

پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کی ہے کہ ٹیم کو اچھا اسٹارٹ دے سکیں تاکہ بنیاد اچھی بن سکے۔

اوپنر کا کہنا تھا کہ امام الحق سیٹ کھیل رہے ہیں آگے بھی بیٹنگ لائن اپ ہےجو ماضی میں بہت اچھا پرفارم کرتی رہی ہے۔

بولرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عبداللہ شفیق نے کہا کہ ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی ہے خاص کر عامر جمال نے۔

پاکستان آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 53 اوورز میں 132 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کی جانب امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگ شروع کی اور ٹیم کو 74 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر عبداللہ شفیق 42 رنز بنا کر لیون کی وکٹ بن گئے۔ کپتان شان مسعود کو مچل اسٹارک نے 30 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔

قومی اوپنر امام الحق نے دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے 136 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف 38 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جب کہ خرم شہزاد نے 7 رنز بنا رکھے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی نا مکمل اننگ کا آغاز 5 وکٹوں پر 346 رنز سے کیا اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے فوری بعد 487 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں