جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امریکا غزہ کا کنٹرول فلسطینیوں کو منتقل کرنے کا خواہاں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ غزہ کا کنٹرول فلسطینیوں کو منتقل کرنا ہوگا۔

امریکی مشیر جیک سلیوان نے مقبوضہ مغربی کنارے کے لیے روانہ ہونے سے قبل اسرائیل کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔

اس دورے میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتھن یاہو سے ملاقات کر کے غزہ جنگ پر بات جیت کی۔

- Advertisement -

میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے اشارہ دیا کہ اس کے پاس غزہ پر "قبضہ” کرنے کا طویل مدتی منصوبہ نہیں ہے غزہ کا کنٹرول فلسطینیوں کو منتقل ہونا ہے اور ایک ٹائم لائن کے ذریعے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کو نئے سرے سے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

غزہ جنگ کے بعد سے متعلق انہوں نے کہا کہ کم شدت کے فوجی آپریشن کی طرف بڑھنے کے بارے میں اسرائیل میں قابل قدر بات چیت ہوئی، جنگ میں ایک نیا مرحلہ آئے گا جس کی توجہ حماس کی قیادت کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے اور انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں پر ہوگی۔

مشیر نے کہا کہ ہم اسرائیل سے متفق ہیں کہ لڑائی میں مہینوں لگیں گے لیکن مختلف مراحل میں، ہم غزہ میں بقیہ اسرائیلی اسیران کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں