جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈکیتی کی بڑی واردات، 18 کروڑ کا سونا لوٹ لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یارخان: اسکول بازار پل پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی جس میں 6 مسلح ڈاکوؤں نے سونے کے بیوپاریوں سے سونے سے بھرا بیگ لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے  تھانہ سٹی کے علاقے اسکول بازار پل پر 6 مسلح ڈاکو سونے کے بیوپاریوں سے سونے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے بتایا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 تاجر شدید زخمی ہوگئے، زخمی تاجروں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھینے گئے سونے کی مالیت تقریباً 18 کروڑ روپے سے زائد ہے، ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں