24.6 C
Ashburn
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

دھند کا راج، موٹر ویز بند، مسافر پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے اور موٹر ویز کے کئی سیکشنز بند کر دیے ہیں جس کے باعث مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے اور کئی مقامات پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کے باعث موٹر ویز کے کئی سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں اور مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں جنہیں سردی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک، ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم فائیو شیر شاہ سے گدو تک بند کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی ٹریفک معطل اور ترجمان موٹر ویز کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہونے کے باعث شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

لاہور، سیالکوٹ، خانپور، چھانگامانگا، پتوکی، جمبر، کوٹ رادھا کشن، چونیاں، چنیوٹ سمیت کئی شہروں میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔ نور پور تھل، پیلو وینس، جمالی بلوچاں اور گرد ونواح میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے اور لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں