بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

ملک میں سردی کے ڈیرے، بالائی علاقوں میں برفباری، جھیل سیف الملوک منجمد ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں کراچی تا خیبر سرد ہواؤں کا راج ہے جب کہ برفباری سے بالائی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔

اے آر وائی نیوز  کے مطابق ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں کراچی تا خیبر سرد ہواؤں کا راج ہے۔ بلوچستان سے آزاد کشمیر تک پہاڑی علاقوں میں برفباری شروع ہو گئی ہے اور سیاحوں نے برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔

مری میں برفباری ہوئی ہے اور آسمان سے گرتے سفید گالوں نے ملکہ کوہسار کا حسن نکھار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیر اور سوات کے پہاڑ بھی برف باری سے سحر انگیز ہو گئے۔ سیاحوں نے مری کا رُخ کر لیا ہے جس سے ہوٹل مالکان میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

- Advertisement -

برف باری سے دیر کی پہاڑیوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ہے، لواری ٹنل کے اطراف بھی برفباری سے ٹھنڈ بڑھ گئی۔

ناران کاغان کے پہاڑوں  پر بھی برفباری ہوئی ہے اور جھیل سیف اللہ  بھی برف سے ڈھک گئی۔ باٹہ کنڈی، جلکھڈ اور لولوسرجھیل پرچار سے 6 انچ تک برفباری ریکارڈ  کی گئی، برفباری کے باعث بابو سر ٹاپ جانے والی شاہراہ بند ہو گئی تاہم بابو سر ٹاپ اور گئی داس میں پھنسےسیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

دوسری جانب جنوبی مغربی بلوچستان میں بھی برف باری شروع ہو گئی ہے۔ توبہ اچکزئی، کان مہتر زئی، زیارت میں برف باری جب کہ چمن شہرمیں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ چمن میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور پانی کے پائپوں میں پانی جم گیا ہے جس کے باعث مقامی افراد کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

دھند کا راج، موٹر ویز بند، مسافر پھنس گئے

شمالی وزیرستان میں بھی طویل خشک سالی کے بعد برفباری کا امکان ہے۔ شوال، رزمک اور دیگر پہاڑی علاقوں پر گہرے بادل چھا گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شمالی وزیرستان میں آج رات سے بارش کے ساتھ برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں