24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں آج کہاں بارش ہو گی اور کہاں برفباری موسم خشک کہاں رہے گا محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں کراچی تا خیبر سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں بالائی علاقوں میں برفباری سے پہاڑی علاقں کا حسن نکھر گیا ہے۔ آج موسم کیسا رہے گا اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

- Advertisement -

گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جب کہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاورمیں دھند رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ مری، گلیات اورگرد ونواح میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہا الدین، جہلم، بھکر، لیہ، ڈی جی خان میں صبح اور رات میں شدید دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہن جو دڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈ عیدن میں بھی صبح اور رات میں دھند اور اسموگ چھائی رہے گی۔

ملک میں سردی کے ڈیرے، بالائی علاقوں میں برفباری، جھیل سیف الملوک منجمد ہو گئی

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ  شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ کشمیر اور جی بی میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ  چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں