12.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سعودی عرب: غیر ملکی ملازمین کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ مملکت نے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا دائرہ 160 ممالک تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کو 160 ممالک تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت نے رواں سال ستمبر کے دوران وزارت وزارت خارجہ کے تعاون سے پروفیشن ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کو اب تک 62 ممالک تک پھیلا دیا گیا ہے جب کہ مستقبل میں اس کا دائرہ 160 ممالک تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

سعودی وزارت افرادی قوت کا پروفیشن ٹیسٹ میں توسیع کا مقصد سعودی عرب میں سکلڈ ورکرز کا معیار بہتر بنانا اور سعودی لیبر مارکیٹ قابل اور تجربہ کار ہنرمندوں کے لیے پرکشش بنانا ہے۔

پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام کے ڈائریکٹر نواف العیاضی نے کہا کہ پروفیشنل ٹیسٹ کا مقصد پلمبر اور الیکڑیشن جیسے ہنرمندوں کی قابلیت جانچنا ہے۔ اس کی شروعات انڈیا، بنگلہ دیش اور پاکستان سمیت چار ملکوں سے کی گئی جہاں کے کارکن سعودی عرب میں مجموعی غیر ملکی کارکنان کا 80 فیصد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ٹیسٹ کا بڑا مقصد جعلی سرٹیفکیٹ پر غیر ملکی کارکنان کا داخلہ روکنا ہے اس کے لیے ڈپلومہ ہولڈرز اور گریجویشن کی ڈگریاں رکھنے والوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
 غیر ملکی کارکن کے سرٹیفکیٹ کے حوالے کئی چیزیں دیکھی جا رہی ہے۔ اول یہ کہ یہ جعلی تو نہیں ساتھ ہی یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے جس تعلیمی ادارے نے سرٹیفکیٹ جاری کیا وہ رجسٹرڈ بھی ہے یا نہیں جبکہ سرٹیفکیٹ کی سرکاری منظوری کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں