10.5 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا پڑاؤ میلبرن، مصروفیات کیا ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا میں دوسرا ٹیسٹ میلبرن میں شیڈول ہے جس کے لیے قومی ٹیم 19 دسمبر کو میلبرن پہنچے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر سیریز کا پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے پہلا میچ اختتام کی جانب سے گامزن ہے جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ میلبرن میں شیڈول ہے۔

قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 19 دسمبر کو میلبرن پہنچے گی جہاں وہ 21 دسمبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ اس وقت ٹریننگ سیشن کو فینز کے لیے بھی کھولا جائے گا۔

- Advertisement -

مہمان ٹیم 22 اور 23 دسمبر کو وکٹوریا الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی اور ایک روز آرام کے بعد 25 دسمبر کو ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں دوبارہ ٹریننگ کرے گی۔

واضح رہے کہ ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا۔

دوسری جانب پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے جب کہ دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 23 دسمبر کو میلبرن میں رپورٹ کریں گے۔

کینگروز کھلاڑی باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل دو روز تک ٹریننگ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں