ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سعود شکیل نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

 پاکستان کے مڈل آرڈر نوجوان بلے باز سعود شکیل نے دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے بیٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر سعود شکیل نے پرتھ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں ایک اور ایسا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا جو ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں آج تک کوئی قائم نہیں کر سکا اس ریکارڈ کے ساتھ ہی نوجوان قومی بیٹر نے لیجنڈ بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سعود شکیل جب پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں 20 رنز پر پہنچے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں پہلے بلے باز بن گئے جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے آغاز سے ہی لگا تار 15 اننگز میں 20 یا اس سے زیادہ رنز بنانے کا غیر معمولی کارنامہ انجام دیا۔

- Advertisement -

نوجوان قومی بیٹر نے اس کے ساتھ ہی سر ایورٹن ویکس کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 14 اننگز میں 20 یا اس سے زائد رنز بنا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ سعود شکیل نے رواں سال ہی کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی ساتویں نصف سنچری بنائی تھی۔ اس کارنامے نے شکیل کو ٹیسٹ کی تاریخ کا پہلا بلے باز بنا دیا تھا جس نے پہلے سات ٹیسٹ میں تسلسل کے ساتھ نصف سنچری اسکور کی۔

سعود شکیل نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اس ریکارڈ کے ساتھ ہی سعود شکیل نے لیجنڈ سنیل گواسکر، باسل بچر، سعید احمد، اور برٹ سٹکلف کو پیچھے چھوڑ دیا تھا جنہوں نے اپنے ابتدائی 6 میچز میں ہر میچ میں 50 یا اس سے زائد رنز بنائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں