اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

اسرائیل نے جبالیہ کیمپ پر بھی بم برسا دیئے، مزید 90 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسرائیلی فوج نے جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسا دیئے، جس کے نتیجے میں مزید 90 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے جبالیہ کیمپ میں شہاب خاندان کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 20 افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ ختم کردیا ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال کی تباہی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کمال عدوان اسپتال کے غیر فعال ہونے سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ سمیت جنوب مشرقی علاقے میں بھی دو حملے کئے، رفح میں زوردار دھماکے میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 2 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر اسرائیلی افواج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے بعد نورالشمس کیمپ پر حملہ کیا گیا، اسرائیلی طیارے کے حملے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

حملے کے مقام پر طبی امداد نہ پہنچنے کے باعث 2 فلسطینی بھی جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ اسرائیلی افواج نے ایمبولینس کے اندر سے طبی عملے کے ایک اہلکار کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے چرچ میں پناہ لینے والی 2 فلسطینی مسیحی خواتین کو قتل کردیا۔

مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کے چرچ میں خواتین کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں دہشت گردی کے حربے استعمال کر رہا ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ چرچ میں پناہ لینے والی مسیحی خواتین کو قتل کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 2 خواتین کا قتل قابل مذمت ہے۔

غزہ کو امریکی تربیت یافتہ فلسطینی اتھارٹی کی افواج کے سپرد کرنے کا آپشن

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں دہشت گردی کے حربے استعمال کررہی ہے۔ غزہ سے انتہائی سنگین اور دردناک خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔

پوپ فرانسس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ غزہ میں غیرمسلح شہری بم دھماکوں اور فائرنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں