اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

کراچی کی سیاست میں نئے اتحاد کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

جیسے جیسے عام انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے سیاسی جوڑ توڑ میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی سیاست میں نئے اتحاد کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے تیزی آ گئی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی سیاست میں نئے اتحاد کی تیاری کی جا رہی ہے۔

عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے عوامی نیشنل پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ ن سے رابطے کیے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور اے این پی میں کراچی کے مختلف حلقوں میں انتخابی اتحاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے اور ہم خیال اتحاد بنانے کے ساتھ دونوں جماعتوں کے درمیان رابطوں کو جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اے این پی کی سیٹ ایڈجسٹممنٹ کے حوالے سے ایم کیو ایم اور ن لیگ سے متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں تاہم اب تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے بیشتر رہنما پیپلز پارٹی سے اتحاد کے حق میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن پہلے ہی مل کر الیکشن لڑنے اور آئندہ ساتھ چلنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں