جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کرسمس کی تقریب سے قبل فائرنگ 12 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو کی وسطی ریاست گوانا جواٹو میں چھٹیوں کی ایک تقریب میں ہونے والے حملے میں 12 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرسمس سے پہلے منعقد ہونے والی ایک روایتی پارٹی میں شرکت کرنے والوں پر ایک مسلح گروپ نے فائرنگ کی۔

میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے مطابق حملوں میں 12 افراد لقمہ اجل بن گئے، تاہم حکام نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

- Advertisement -

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ریاست گوانا جواٹو بڑی فیکٹریوں کی وجہ سے میکسیکو میں مشہور ہے لیکن حالیہ برسوں میں وہاں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کے قافلے میں شامل گاڑی سے تیز رفتار کار ٹکرا گئی، حادثے میں جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ محفوظ رہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ڈیلور میں امریکی صدر اور ان کی اہلیہ انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپسی کی تیاریاں کررہے تھے کہ خطرناک حادثے سے دوچار ہونے سے بچ گئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر حادثے کے وقت ابھی گاڑی میں سوار نہیں ہوئے تھے، اور وہ مکمل محفوظ ہیں۔

اسرائیل نے جبالیہ کیمپ پر بھی بم برسا دیئے، مزید 90 فلسطینی شہید

امریکی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کار ٹکرانے کی وجہ کیا تھی، سیاہ فام ڈرائیور کو سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے۔ سیکیورٹی اہلکار حادثے کے فوراً بعد امریکی صدر کو بحفاظت اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں