جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے خلاف میلبرن میں ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر سیریز کا دوسرا میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پرتھ ٹیسٹ کے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

کرکٹ آسٹریلیا کے اعلان کردہ 13 رکنی اسکواڈ کے مطابق پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، ایلکس کیری، مارنس لبوشن، ناتھن لیون، مچل مارش، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولانڈ، کیمرون گرین شامل ہیں۔

 

باکسنگ ڈے ٹیسٹ، کرکٹ آسٹریلیا پاکستانیوں کیلیے تین روزہ میلہ سجائے گی

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں