بالی وڈ اداکارہ ویبھا چھیبر جنھوں نے’چک دے انڈیا‘ میں کریشان جی کا کردار ادا کیا تھا، انھوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔
بھارتی ذراائع ابلاغ کو دیے جانے والےایک انٹرویو کے دوران فلم میں شاہ رخ کی اسٹنٹ کوچ کا کردار ادا کرنے والی ویبھا چھیبر نے کہا کہ انھوں نے کنگ خان جیسے اداکار کے ساتھ ابھی تک کام نہیں کیا وہ بہت ہی مختلف ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ بہت ہی اچھے انسان ہیں نہایت شائستگی سے بات کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا۔ ان کے ساتھ پہلی بار شوٹ کرتے ہوئے میرا دل بری طرح دھڑک رہا تھا۔
ویبھا چھیبر نے کہا کہ شاہ رخ اور میں اپنی لائنیں یاد کررہے تھے اس دوران وہ ٹہلتے ہوئے کافی پی رہے تھے۔ پھر وہ اچانک میرے سامنے آئے اور انھوں نے مجھ پر کافی پھینکنے کی ایکٹنگ کی- جس سے میں کافی ڈر گئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ یہ ایک مذاق تھا تاکہ میں پرسکون ہوجاؤں، اس کے بعد ہم دونوں ہی ہنسنے لگے۔ اس واقعے کے بعد میں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کافی ریلیکس ہوگئی۔
اداکار نے یہ بھی یاد کیا جب فلم کی ٹیم تھیٹر میں شاہ رخ کا ڈان دیکھنے گئی تھی، اور انہوں نے رات بھر جشن منایا۔ انہوں نے محسوس کیا کہ شاہ رخ ایک اسٹار ہونے کا بوجھ نہیں اٹھاتے، جو انہیں تازگی محسوس ہوئی۔
انھوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران میری بیٹی مجھے بہت یاد کررہی تھی، اس وقت وہ صرف 11 سال کی تھی اور رو رہی تھی۔ اس دوران شاہ رخ خان صاحب نے ان سے بات کی اور وہ بہت خوش ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ چک دے انڈیا کی ہدایت کاری کے فرائض شیمت امین نے انجام دیے تھے، سپراسٹار شاہ رخ خان نے فلم میں بھارت کی قومی ویمنز ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار نبھایا تھا۔