منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’آپ نے بہت اچھے سنسکار دیے ہیں بیٹے کو!‘ رنبیر کی والدہ کو کس نے پیغام بھیجا؟

اشتہار

حیرت انگیز

فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے دادا کا کردار نبھانے والے معمر اداکار سریش اوبرائے نے سپراسٹار کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کردیا۔

ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سریش اوبرائے نے بتایا کہ رنبیر کپور ایک شاندار انسان ہیں اور ان میں اخلاقیات کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، وہ بہت ہی اچھے برتاؤ کے مالک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ رشی کپور اور نیتو کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے رنبیر کی اچھی پرورش کی ہے۔

سریش اوبرائے نے بتایا کہ میں نے نیتو کو میسج بھیجا کہ ’آپ نے بہت اچھے سنسکار دیے ہیں اپنے بیٹے کو۔‘ وہ بہت اچھی طرح سے جانتا ہے کہ ایک باوقار شخص کی طرح کیسے برتاؤ کرنا ہے۔

اس سے قبل اینیمل میں اہم کردار ادا کرنے والے شکتی کپور نے بھی فلم اور رنبیر کپور کی تعریف کی تھی۔ شکتی کپور نے رنبیر کو ’انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک‘ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر کو دنیا بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہونے والی ’اینیمل‘ باکس آفس پر کمائی کے متعدد ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ رنبیر کپور کی فلم اب تک بھارت میں 500 کروڑ اور دنیا بھر میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں