ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

اسرائیل نواز پالیسیوں کے باعث بائیڈن کا اگلی بار صدر بننا مشکل ! نیویارک ٹائمز سروے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی عوام نے بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل نواز پالیسیاں مسترد کردیں، آدھے سے زیادہ عوام امریکی صدر کے مخالف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نواز پالیسوں کے باعث اس بات کے امکانات کم نظر آرہے ہیں کہا جو بائیڈن اگلی بار امریکا کے صدر منتخب ہو پائیں گے۔ نیویارک ٹائمز کےسروے میں 57 فیصدعوام نے امریکی صدرکی مخالفت کر دی ہے۔

شہریوں کی اکثریت کی جانب سے امریکی حکومت سے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نیویارک ٹائمز کے مطابق نوجوان ووٹرز نے سب سے زیادہ مخالفت میں رائے دی۔ موجودہ رائے عامہ سے بائیڈن کیلئے دوبارہ صدر بننا مشکل ہوگا۔

خیال رہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی پریس نے ایک سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق امریکی نوجوانوں کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹ جانا چاہیے۔

سروے میں امریکی نوجوانوں کی اکثریت نے ’اسرائیل کو ختم کرنے‘ اور اسے فلسطینیوں کے حوالے کرنے کے خیال کی حمایت کی ہے۔

نوجوانوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ہی فلسطین کی ساری زمین ملنی چاہیے۔ 18 سے 24 سال کے نوجوانوں نے سروے میں کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں نسل کشی کر رہی ہے۔

32 فی صد رائے دہندگان نے تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا، سروے میں 17 فی صد کا خیال تھا کہ عرب ممالک کو فلسطینیوں کو اپنے اندر جذب کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں