اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہونے پر شاداب خان کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم سے باہر ہونے پر آل راؤنڈر شاداب خان کا ردعمل آگیا۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا کہ 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

- Advertisement -

وہاب ریاض نے بتایا کہ شاداب ہمارے بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں جب کہ محمد حارث کو آرام دیا گیا ہے تاہم شاداب 2 ہفتے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

تاہم اب آل راؤنڈر شاداب خان کا ٹیم سے ڈراپ ہونے پر بیان سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شاداب خان نے لکھا کہ ’سب کو منتخب کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، میں فی الحال اپنی انجری سے ٹھیک ہورہا ہوں اور جلد ہی چار روزہ کرکٹ کھیلنا شروع کروں گا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے ہاں منتخب ہونے والوں کو ناپسند کرنے کا کلچر ہے ان لوگوں کے حق میں جو نہیں ہیں، آئیے مثبت رہیں، شاہین اور تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں