اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

بھٹو کے قاتل سپریم اور ہائیکورٹ کے جج تھے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قاتل سپریم اور ہائیکورٹ کے جج تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، قاتل سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے جج تھے آج تک لاہور ہائیکورٹ کو کرائم سین کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں عدالتوں سے کہ اتنے سال گزرنے کے بعد نا صرف قانون کے مطابق غلطی کو درست کریں گے بلکہ تاریخ کو بھی درست کریں گے، جج صاحبان اپنے جج صاحبان کے خون کے داغ دھوئیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو جیل بھیجنا کامیابی نہیں سیاسی شکست ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کے بعد آنے والی معاشی ٹیم بیروزگاری اور مہنگائی کے چیلنجز کا مقابلہ نہ کرسکی، نوجوان بے وقوف بنانے کی کوشش کرنے والوں سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سیاست میں پولورائزیشن چل رہی ہے، کچھ دیر پہلے جب آپ نعرے لگا رہے تھے تو پیچھے سے پی ٹی آئی کے نعرے لگے، ہم نے سیاست کو ذاتی دشمنی بنا لیا ہے اور خان صاحب کا اس میں سب سے زیادہ کردار ہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ میں زبردستی  جیے بھٹو کے نعرے نہیں لگواؤں گا بس چاہتا ہوں کہ آپ مانیں کہ میں بھی محب وطن پاکستانی ہوں، میں آپ کے سیاسی لیڈر سے اختلاف کرسکتا ہوں لیکن ان کی میں عزت کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں