ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

’غزہ جنگ دنیا کی اخلاقی ناکامی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ریڈ کراس کی سربراہ نے غزہ جنگ کو دنیا کی ‘اخلاقی ناکامی’ قرار دیا ہے۔

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) کی سربراہ نے منگل کے روز غزہ کے تنازعے کو بین الاقوامی برادری کی "اخلاقی ناکامی” قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور اسرائیل اور حماس پر زور دیا کہ وہ اسے روکنے کے لیے ایک نئی ڈیل کریں۔

آئی سی آر سی کی صدر مرجانا سپولجارک نے غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے دوروں کے بعد جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں اخلاقی ناکامی کے بارے میں بات کر رہی ہوں کیونکہ عالمی برادری اس طرح کے اعلی درجے کے مصائب کو ختم کرنے کے قابل نہیں ہے اور اس کا اثر غزہ کی نسلوں پر پڑے گا۔

- Advertisement -

اسرائیلیوں کی رہائی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کے معاہدے کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا لہذا ہم ان پر زور دیتے ہیں کہ وہ بات چیت جاری رکھیں۔

قطر اور مصر کی ثالثی میں نومبر کے آخر میں ایک ہفتہ تک جنگ بندی ہوئی اور غزہ کے 110 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں 240 فلسطینی خواتین اور نوجوانوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا گیا۔

اگرچہ آئی سی آر سی نے جنگ بندی کے دوران یرغمالیوں کی رہائی میں سہولت فراہم کی، تاہم کچھ اسرائیلیوں کی جانب سے اس گروپ کو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مزید اقدامات نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے آئی سی آر سی کو غزہ سے یرغمالیوں کو باہر نکالنے کے لیے ٹیکسی سروس کے برابر قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں