ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

نوجوان نے چلتے ٹرک پر ’پل اپس‘ کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آرمینیا کے نوجوان نے چلتے ٹرک پر 44 پل اپس کرکے عالمی ریکار بنادیا۔

آرمینیائی نوجوان نے دو چلتے ہوئے ٹرک کے درمیان کھڑی بار پر 44 اپل پس کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا جس کی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

18 سالہ گریگور مانوکیان نے یہ کارنامہ اپنے کوچ رومن سحرادیان کے ساتھ تربیت حاصل کرنے کے بعد انجام دیا۔

- Advertisement -

اس دوران ٹرکوں کو کم از کم 3.1 میل فی گھنٹہ کی رفتار برقرار رکھنا تھی۔

مانوکیان نے 35 پل اپس کا پچھلا ریکارڈ توڑا ہے جو 2022 میں تیزیو عرف دی اٹالین بٹرفلائی نے قائم کیا تھا۔

انہوں نے جی ڈبلیو آر حکام کو بتایا کہ میری سخت تربیت کی وجہ سے یہ ریکارڈ میرے لیے مشکل نہیں تھا، مجھے لگتا ہے کہ میں 50 پل اپس کرسکتا تھا لیکن میں نے 44 پر ہی رکنے کا فیصلہ کیا۔

مانوکیان کا کہنا تھا کہ 44 پل اپس پر اس لیے رکا تاکہ اپنے ریکارڈ کو ان ہیروز کے نام کرسکوں جو 44 روزہ آرٹسخ کی بدقسمت جنگ میں ہلاک ہوگئے تھے جس میں ہزاروں آرمینیائی شہری بھی شامل تھے۔

آرمینیائی نوجوان نے کہا کہ وہ اس وقت ہوائی جہاز سے پل اپ کرنے کے لیے اسی طرح کا ریکارڈ بنانے کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں