شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنے پہلے کرش سے متعلق انکشاف کردیا۔
اداکارہ سونیا حسین نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور محبت، شوبز ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ زندگی اتنی خوبصورت ہے کہ ایک تلخ تجربے کے پیچھے ضائع نہیں کرنی چاہیے، میں اتنی مصروف ہوگئی ہوں کہ محبت کے بارے میں سوچنے کا اب وقت ہی نہیں ملتا۔
سونیا حسین نے کرش سے متعلق سوال پر کہا کہ میرا پہلا کرش گلوکار سجاد علی تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ لگتا ہے کہ شاید محبت دوبارہ ہوسکتی ہے لیکن جو احساس پہلی محبت کا ہوتا ہے وہ پھر نہیں ہوسکتا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ’لائف پارٹنر کا ہمدردانہ رویہ ہونا چاہیے، ہماری طرح کی لڑکیاں جو شروع سے کام کررہی ہوتی ہیں وہ آزاد خیال ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری جیسی لڑکیوں کو یہ ضرورت نہیں ہوتی کہ کوئی پک اینڈ ڈراپ کرے یا پھر مالی طور پر سپورٹ کرے، ان کے لائف پارٹنر میں جذباتی استحکام ہونا ضروری ہوتا ہے کہ آپ اس لڑکی کے ساتھ ہو۔‘
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’قد اچھا ہونا چاہیے، رنگ کا کوئی فرق نہیں پڑتا، لڑکوں کا سانولا رنگ اچھا لگتا ہے بس اس کی آنکھوں میں رومینس ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کی تھیں۔