بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا معمولی زخمی ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ڈیفنس کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈیفنس کے علاقے خیابان میں حادثہ پیش آیا جہاں دو گاڑیوں ٹکرائیں جس کے نتیجے میں فہمیدہ مرزا زخمی ہوگئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں