جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

2023 پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے منافع بخش سال ثابت ہوا

اشتہار

حیرت انگیز

سال رواں آہستہ آہستہ اپنے پاؤں سمیٹتے ہوئے رخصتی کی تیاریوں پر ہے یہ سال پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق منافع بخش سال ثابت ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا بھر سے فضائی سفر کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا عمل منافع بخش ثابت ہوا اور کراچی ایریا کنٹرول نے ڈھائی لاکھ سے زائد اوور فلائنگ کرنے والے جہازوں کی رہنمائی کی۔

فضاؤں میں طیاروں کی رہنمائی کرنے اور بہ حفاظت منزل تک پہنچانے میں ایئر ٹریفک کنٹرولر نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ سال 2023 میں کراچی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ڈھائی لاکھ سے زائد اوور فلائنگ کرنے والے جہازوں کی رہنمائی کی جس کی مد میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 200 ملین ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا۔

- Advertisement -

کورونا وبا کے باعث کراچی کی فضائی حدود میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 700 سے زائد یومیہ پروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایاٹا کی جانب سے ایئر لائن انڈسٹری سے متعلق اپنی رپورٹ بھی جاری کی ہے جس کے مطابق عالمی سطح پر ایئر لائن انڈسٹری نے 2023 میں 23 ارب ڈالر سے زائد کا خالص منافع کمایا۔

ایاٹا کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران ایئر لائن انڈسٹری کے خالص منافع میں 2.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور  آئندہ سال 2024 میں ایئر لائن انڈسٹری کا خالص منافع 25 ارب ڈالر تجاوز کر جانے کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں