لندن: 1985 میں برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کی استعمال شدہ ڈریس کی قیمت امریکی نیلامی میں تخمینی قیمت سے 11 گنا میں فروخت ہوئی۔
غیر ملکی میدیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں مقیم جولینز آکشن نے فروخت کا اعلان کیا جس میں بتایا گیا کہ لیڈی ڈیانا کا استعمال شدہ ایک ڈریس اس کی قیمت کے اندازے سے 11 گنا زیادہ یعنی گیارہ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہزادی ڈیانا کا ایک نیلے اور سیاہ رنگ کا جیکس ازاگوری لباس تقریباً 11 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے جو اس کی اصل قیمت سے 11 گنا زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہزادی ڈیانا نے پہلی بار 1985 میں فلورنس میں یہ ڈریس لباس پہنا تھا، انہوں نے دوسری بار یہ شرٹ کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک کنسرٹ میں پہن کر شریک ہوئیں۔ اس قمیض کو عالمی شہرت یافتہ بزنس مین جیکب شلوفر نے ڈیزائن کیا تھا۔
اس سے قبل شہزادی کی 1991 میں استعمال ہونے والی ڈریس گذشتہ جنوری میں 604,800 ڈالر کی بلند ترین قیمت میں خریدی گئی تھی۔