جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

رمیز راجا کے فون میں بابر اعظم کا نمبر ’’کس نام‘‘ سے محفوظ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کے فون میں سابق قومی کپتان کا بابر اعظم کا نمبر ان کے اپنے نام نہیں بلکہ کسی اور نام سے محفوظ  ہے۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا سابق قومی کپتان بابر اعظم سے مشفقانہ اور پیار بھرا رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ تاہم اسی حوالے سے ایک اور انکشاف گزشتہ دنوں ہوا کہ بابر اعظم کا فون نمبر رمیز راجا کے فون پر ان کے اپنے نام سے نہیں بلکہ کسی اور نام سے محفوظ ہے۔

رمیز راجا کا قومی بیٹر سے یہ محبت بھرا انکشاف سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد انہیں سراہ رہی ہے۔

- Advertisement -

حال ہی میں رمیز راجا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بابر اعظم کے حوالے سے ایک ایسا انکشاف کیا کہ جس نے بھی سنا وہ حیران رہ گیا جب کہ بابر اعظم کے مداحوں کے چہروں پر تو مسکراہٹ بکھر گئی۔

ایک انٹرویو میں میزبان نے رمیز راجا سے سوال کیا کہ آپ نے اپنے موبائل فون میں بابر اعظم کا رابطہ نمبر کس نام سے محفوظ کیا ہوا ہے؟

میزبان کا سوال سن کر پہلے تو رمیز راجا مسکرائے اور پھر اسی مسکراتے چہرے کے ساتھ انہوں نے اس کا جواب دیا کہ انہوں نے بابر اعظم کا رابطہ نمبر اپنے موبائل فون پر ’’ہنستا ہوا انسان‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔

اس انٹرویو کا یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا جس میں رمیز راجا کے جواب کے ساتھ ہی بابر اعظم کی مختلف مواقع پر ہنستے ہوئے ویڈیوز کلپ شامل کیے گئے ہیں۔

اس ویڈیو کلپ کو لگ بھگ ڈھائی لاکھ صارفین دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں