جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پولیس کا 60 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کیلیے عدالت سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے 60 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کیلیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کیلیے پولیس نے اے ٹی سی کو مطلوب رہنماؤں کی فہرست پیش کر دی جس میں زلفی بخاری، زرتاج گل، فرخ حبیب، حماد اظہر، واثق قیوم اور دیگر شامل ہیں۔

اس میں درخواست کی گئی کہ ملزمان 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے خلاف دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

- Advertisement -

درخواست کی گئی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلیے مسلسل روپوش ہیں، نامزد ملزمان پولیس کو عرصے سے مطلوب ہیں لہٰذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی تھی۔

متعلقہ: ’بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے‘

جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں اے ٹی سی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، ثمر معشوق، ملک حیدر علی، فیاض انور، محمد عدنان اور محمد قاسم کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے اشتہارجاری کرنےکا حکم دیا تھا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا تھا کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلیے چھپے ہوئے ہیں لہٰذا ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں