اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

گوری خان کو ’ڈنکی‘ کیسی لگی؟ شاہ رخ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور تاپسی پنوں کی فلم ’ڈنکی‘ کل بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

فلم ساز راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی 5 دوستوں کے گروہ کے  گرد گھومتی ہے، جو لندن جانے اور رہائش اختیار کرنے کا خواہاں ہیں۔

اس گروپ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور دیگر شامل ہیں۔

- Advertisement -

فلم کی دیگر کاسٹ میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

ڈنکی کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ’آسک ایس آر کے‘ کے نام سے مداحوں کے ساتھ سوالوں جواب کا سیشن رکھا اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے پوچھا کہ ’سر گوری میم کو ’ڈنکی‘ کیسی لگی؟۔‘ شاہ رخ نے کہا کہ گوری نے کہا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جس پر بہت فخر ہے اور انہیں مزاح پسند ہے۔‘

دوسرے مداح نے کہا کہ ‘میرا پیپر ہے اب میں ڈنکی نہیں دیکھ سکتا، بہت اداس اور افسردہ ہوں، مجھے کیا کرنا چاہیے، میں اس امتحان کو نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ یہ بہت اہم ہے اور آپ کی فلم کو بھی نہیں چھوڑ سکتا؟

شاہ رخ خان نے کہا کہ ’آپ برائے مہربانی امتحانات کے لیے محنت کریں، فلم بعد میں آپ کے دیکھنے کے لیے موجود ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں