اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

کراچی، ٹمبر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے تاجر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا ٹمبر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے تاجر جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ٹمبر مارکیٹ کے قریب دو ملزمان نے دکان میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تاجر شہزاد جعفرانی جاں بحق ہوگیا۔

مقتول تاجر شہزاد جعفرافی لکڑی کا کاروبار کرتا تھا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، لواحقین کے بیانات لینے کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ صدر ودیگر افراد سے معلومات حاصل کی ہیں، بھتے سے متعلق کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق سامنے نہیں آیا ہے۔

تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، ملزمان نے دکان میں داخل ہوکر تاجر کو قتل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں