انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے ڈرافٹ میں اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز نے غلط کھلاڑی خرید لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پنجاب کنگز کی شریک مالکن پریتی زنٹا اور ان کی ٹیم کے ارکان نے غلطی سے ایک کھلاڑی کو خرید لیا۔
آئی پی ایل میزبان نے کھلاڑی ششانگ سنگھ کو 20 لاکھ روپے کی نیلامی کے ساتھ پیش کیا تو پریتی زنٹا نے فوری طور پر انہیں خرید لیا لیکن بعد میں انہیں غلطی کا احساس ہوا تو وقت ہاتھ سے نکل چکا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریتی زنٹا نے کھلاڑی کی نیلامی کے لیے پیڈل اٹھایا تو آرگنائزر نے کھلاڑی کی پنجاب کنگز میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تاہم بعد میں پریتی زنٹا ادھر اُدھر دیکھتی نظر آئیں اور انہوں نے فیصلہ واپس لینے کا کہا تو میزبان نے انکار کردیا یوں ششانگ ان کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔
Fantastic scenes here as the notoriously inept Punjab Kings manage to not only purchase a player they didn’t want, (Shashank Singh), they also admit to this in front of literally everyone. Singh we can guess is sat at home wondering whether to show up in March. #IPLAuction #pbks pic.twitter.com/PtLQv9t07H
— Punjab Kings UK (@PunjabKingsUK) December 19, 2023
کنگز کی فرنچائز کے اعلیٰ عہدیداران نے میزبان ملیکا کو کہا کہ ششانک سنگھ کی خریداری کیلئے بولی لگی تو آپ کو ان کے ساتھ ہی جانا ہوگا۔
کنگز پنجاب نے بعد میں کہا کہ ہم ششانگ سنگھ کو اپنی ٹیم میں لینا چاہتے تھے لیکن یہ وہ ششانگ سنگھ نہیں ہیں۔