معروف پاکستانی اداکار بابر علی کا کہنا ہے کہ فلم ’اینیمل میں رنبیر کپور نے میری فلم کا کردار اپنایا ہے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے ریلیز کے بعد سے ہی باکس آفس اور سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم ’اینیمل‘ میں اداکار رنبیر کپور، بوبی دیول، انیل کپور، رشمیکا مندانہ، ترپتی دیمری، شیفانی شاہ، سریش اوبرائے ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اینیمل میں رنبیر کپور اور بوبی دیول کے لُکس کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔
اینیمل کے کردار سے متعلق معروف پاکستانی اداکار بابر علی نے کہا کہ ’مولا جٹ‘ کو عزت ملی اس میں کوئی شک نہیں ہے ہماری چھوٹی انڈسٹری اتنا کچھ ہوجانا یہ بڑی بات ہے۔‘
بابر علی نے کہا کہ ہم کسی بھی چیز سے متاثر ہوجاتے ہیں کوئی ہیرو سے تو کوئی ولن سے متاثر ہوتا ہے، کبھی ڈائریکٹر، رائٹر بھی متاثر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اینیمل میں بھی کچھ چیزیں ایک جیسی ہوگئیں، میں نے دیکھی بھی ہیں، میرا مولا جٹ کے شروع کا جو گیٹ اپ ہے رنبیر کا مشین گن نکالنے کے لیے باکس کو توڑنا بالکل مولا جٹ کی طرح ہے، بوبی دیول کا کردار پانچ منٹ تک ویسا ہی ہے۔
بابر علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہاں اس نے اوپر بیٹھ کر سگریٹ پی ہے میرا وہ کردار نہیں تھا مجھے ویسے ہی لٹا دیا تھا۔