نیویارک: جنک فوڈ جن میں برگر اور فرنچ فرائیز پر مبنی غذائیں ہوتی ہیں جو بظاہر تو ہلکی غذائیں ہیں لیکن ان کا بے جا استعمال ہماری صحتمند خوراک کے لیے لگنے والی بھوک کو ختم کر دیتا ہے۔
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنک فوڈ سے نہ صرف موٹاپا پیدا ہوتا ہے بلکہ یہ متوازن غذا کی خواہش کو کم کرتی ہیں، یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز کی پروفیسر مارگریٹ مورس نے کہا ہے کہ اس تحقیق کی سب سے مزیدار چیز یہ ہے کہ اگر یہی بات انسانوں میں واقع ہوتی ہے تو جنک فوڈز کے استعمال کے نتیجے میں انسان اصل بھوک لگنے کے سگنلز کا جواب ہی نہیں دیتے یہ بالکل اسی طرح ہے کہ لنچ کے وقت آپ آئس کریم کھالیں پھر بھی جب آپ آئس کریم وین کو دیکھیں گے تو آپ کے دل میں مزید آئس کریم کھانے کی تمنا پیدا ہوگی۔
عالمی ادارۂ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2.8 ملین لوگ ہر سال موٹاپے کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جن میں شوگر، دل کی بیماریاں اور کینسر شامل ہے۔