ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

عام انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

تین روز سے جاری اس عمل کے دوران ملک نامور سیاستدانوں سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور آزاد امیدوارں کی بڑی تعداد کاغذات نامزدگی حاصل کر چکی ہے اور ان میں سے کئی نے جمع بھی کرا دیے ہیں۔

- Advertisement -

جن سیاستدانوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے ان میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، شیخ رشید، چوہدری نثار علی خان، خورشید شاہ، آفتاب شیر پاؤ سمیت کئی دیگر شامل ہیں۔

امیدوار آج شام ساڑھے چار بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست کل 23 دسمبر کو جاری ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبرتک ہو گی۔

3 جنوری 2024 کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کیلیے مختص کیا گیا جب کہ 10 جنوری کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلے کا آخری دن ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 جنوری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ 12 جنوری کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلیے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ 13 جنوری کو امیدواروں کا انتخابی نشانات الاٹ کر دیے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جے یو آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے مطالبات سامنے آ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں