جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ویڈیو: مصری نوجوان سرحدی دیوار سے مظلوم فلسطینیوں کو روٹیاں پہنچانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ایسی صورتحال میں ہر جانب موت اور بھوک کے سائے منڈ لا رہے ہیں۔ وہیں مصری نوجوان فہد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس وہ مظلوم فلسطینیوں کی بھوک مٹانے میں مصروف ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے فہد نامی لڑکے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فہد غزہ پٹی اور مصر کی سرحد پر قائم سرحدی دیوار میں بنائے گئے سوراخ سے مظلوم فلسطینیوں کو روٹی پہنچانے میں مصروف ہے۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو کے مطابق یہ مصری نوجوان اب تک تقریباً 1 ہزار روٹی غزہ کے مظلوموں تک پہچا چکا ہے۔

لیلیٰ فاطمہ نامی صارف نے وائرل ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ مصر اور غزہ کی سرحدی دیوار میں سوراخ کرکے یہ نوجوان غزہ کے رہائشیوں کو روٹیاں پہنچانے میں مصروف ہے۔

امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی حمایت کا عندیہ، ووٹنگ پھر بھی موخر

لیلیٰ فاطمہ نامی صارف کا مزید کہنا تھا کہ اس مصری نوجوان کا جوش بہت سے عرب اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے بڑھ کر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں