جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

کرسمس ٹری گرنے سے خاتون ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بیلجیئم کے شہر اوڈینارڈے میں طوفانی موسم کے دوران کرسمس ٹری گرنے سے خاتون ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے نیوز میڈیا پر سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کرسمس کا ایک روشن 66 فٹ اونچا درخت دھیرے دھیرے جھک رہا ہے اور اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

 صوبے کے پراسیکیوٹر کے ترجمان نے بتایا کہ 63 سالہ خاتون ہلاک ہوئیں جبکہ واقعے میں ایک ہی قصبے کی دو خواتین معمولی زخمی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے پتا چلے گا کہ آیا درخت محفوظ تھا یا پھر موسم کے اثرات کی وجہ سے یہ گرا ہے۔

واضح رہے کہ طوفان پیا نے جمعرات کو برطانیہ اور ہالینڈ میں تباہی مچائی تھی اور مغربی بیلجیئم سے ٹکرایا تھا جہاں محکمہ موسمیات نے یلو کوڈ وارننگ جاری کی تھی۔

نیدرلینڈز میں بھی ایک خاتون درخت سے ٹکرانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں