جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

اب سال میں صرف ایک بار روضہ رسول ﷺ میں نماز کی اجازت ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اب زائرین مسجد نبوی ﷺ کو سال کے 365 دن میں صرف ایک بار ہی روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنۃ) میں نماز کی اجازت ہو گی۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں روضہ اطہر میں نماز کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے اور ایک زائر مسجد نبوی ﷺ کو اب سال کے 365 دن میں صرف ایک بار ہی روضہ اطہر میں نماز کی اجازت ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا زائرین کو روضہ اطہر میں نماز کی ادائیگی کے لیے نسک اور توکلنا سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا جس کے اگلے 365 دن تک اسے دوسرا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ روضہ رسولمیں داخلے کی اجازت بھی صرف ان لوگوں کو ہوگی جو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں