بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

میلبرن ٹیسٹ سے سرفراز ڈراپ، رضوان کی انٹری

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں کل سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم سے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور فہیم اشرف کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل سے میلبرن میں شروع ہو رہا ہے جس کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز آؤٹ اور رضوان اِن ہو گئے ہیں جب کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق انجرڈ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

12 رکنی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حتمی 11 کھلاڑیوں کا کل میچ سے قبل اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 سائیکل کا حصہ ہے اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

پرتھ کی شکست کے بعد قومی ٹیم کل میلبرن میں سیریز میں واپسی کا مشن لے کر اترے گی تاہم اس پر مسلسل 15 شکستوں کا دباؤ ہونے کے ساتھ کھلاڑیوں کی انجری کا بھی سامنا ہے۔

پاکستان کو پرتھ میں 360 رنز کی بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم سیریز کے دوران اسپنر ابرار احمد، نعمان علی اور فاسٹ بولر خرم شہزاد کے انجرڈ ہونے سے ٹیم کی مشکلات بھی بڑھی ہیں۔

میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے اس میدان میں 10 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے میزبان نے 6 اور قومی ٹیم نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ دو میچز ڈرا رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں