ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

بلوچستان سے 7 سابق وزرائے اعلیٰ آئندہ عام انتخابات لڑ رہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں صوبہ بلوچستان سے 7 سابق وزرائے اعلیٰ بھی انتخابی میدان میں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں عام انتخابات کا میدان 8 فروری کو سجے گا۔ ان الیکشن میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 7 سابق وزارئے اعلیٰ بھی حصہ لے رہے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل قومی اور بلوچستان اسمبلی نشستوں سے امیدوار ہیں جب کہ سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم خان رئیسانی جے یو آئی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نواب ثنا اللہ زہری بھی انتخابی میدان میں ہیں تو ن لیگ میں شمولیت کرنے والے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان بھی امیدوار ہیں۔

ایک اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جان محمد جمالی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں جب کہ سابق نگراں وزیر اعلیٰ سردار محمد صالح بھوتانی اپنے حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں