منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

اسموگ کی وجوہات جاننے کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسموگ میں اضافے کی وجوہات سامنے لانے کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس سے اسٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں لاہور میں اسموگ کی وجہ سے نظام زندگی کو رواں دواں رکھنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ اسموگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے دوست ملک کی مدد سے لاہور میں مصنوعی بارش بھی برسائی جاچکی ہے۔

اسموگ میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے چینی ماہرین ماحولیات کی خصوصی ٹیم اگلے ہفتے لاہور آئے گی۔

- Advertisement -

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ افسوس ہمارے پاس اسموگ بڑھنے کی وجوہات کی مستند ریسرچ نہیں ہیں۔ قیاس آرائیوں سے اسموگ پر قابو نہیں پاسکتے۔

محسن نقوی نے کہا کہ مستند ڈیٹا کے ذریعے ہی اسموگ سے نمٹنے کے لیے جامع اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام بیماریوں سے بچنے کیلئے ماسک لازمی پہنیں۔ سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ کے بجائے مٹی صاف کریں۔

انھوں نے کہا کہ سڑکوں کو اس طرح دھویا جائے کہ مٹی پانی کے ساتھ بہہ جائے۔ غیرمعیاری پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں