جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

فرانس میں شوہر نے بیوی اور چار بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس میں پولیس نے کرسمس والے دن بیوی کو چار بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتارنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شب میوکس میں ایک اپارٹمنٹ سے خاتون اور چار بچوں کی خون میں لت پت لاشیں برآمد کی گئیں۔

مقامی پراسیکیوٹر کے مطابق خاتون اور ان کی دو بیٹیوں کو متعدد بار چاقو گھونپا گیا جبکہ بیٹوں کی موت دم گھٹنے یا پھر ڈوبنے کے باعث ہوئی۔

پولیس نے 33 سالہ ملزم کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے کر قتل کی تفتیش شروع کر دی۔بچوں کی عمریں 9 ماہ سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

پڑوسیوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ انہوں نے کرسمس والے دن قتل ہونے والوں کی چیخ پکار سنی جبکہ گھر والوں کی طرف سے کوئی جواب نہ ملنے کے بعد خطرے کی گھنٹی بجائی گئی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، اس نے 2019 میں بھی اہلیہ پر چاقو سے حملہ کیا تھا تاہم خاتون نے شوہر پر کوئی الزام عائد نہیں کیا تھا۔

تفتیش کاروں کو رہائش گاہ سے طبی دستاویزات اور اینٹی ڈپریشن کے نسخے ملے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں