جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

جاوید ہاشمی کا بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بزرگ سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات نہیں اس کے نام پر مذاق ہے، یہ یکطرفہ انتخابات ہیں مگر ہمیں آگے کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا رکن ہوں لیکن کسی سے ٹکٹ نہیں لوں گا۔

- Advertisement -

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لوں گا، 2018 کے الیکشن میں بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی بن گیا تھا، سب امیدواروں کے کاغذات ریجیکٹ ہو گئے تھے، میں شکوے نہیں کرتا میں جنگ لڑتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے 149 کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ میں نے دوبارہ یہ جمہوریت کی جھولی پھیلا  دی ہے۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ ملک کی جو سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ان کے راستے میں آپ رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، ان کی قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے، ان کے کاغذات آپ لے نہیں رہے، یہ یکطرفہ الیکشن ہوگا، لیکن ہم نے اس سے آگے کی جدوجہد کرنی ہے۔

جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ میرا کسی سے مقابلہ نہیں، ان کے پاس وسائل ہیں، میرے اللہ کی ذات ہے یا این اے 149کے عوام ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں